نجی ایئر لائن کے عملے کا بالی ووڈ گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

نجی ایئر لائن کے عملے کا بالی ووڈ گانے پر ڈانس، ویڈیو وائرل

بھارت :سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کی نجی ایئرلائن انڈیگو (IndiGo) کے گراؤنڈ کریو ممبر، ایک لڑکی اور لڑکا، بالی ووڈ کے مشہور گانے چلو عشق لڑائیں پر ڈانس کر رہے ہیں۔ یہ ویڈیو انڈیگو کی 18ویں سالگرہ کے موقع پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ویڈیو میں دیگر عملہ بھی موجود ہے جو ڈانس سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ کئی افراد نے ان کے رقص کو موبائل میں ریکارڈ کیا، جس کے بعد ویڈیو انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہی ہے۔

ویڈیو کو انسٹاگرام پر نیشا چوہدری نامی لڑکی نے شیئر کیا، جس نے پوسٹ ہوتے ہی مقبولیت حاصل کر لی۔ اب تک 3 لاکھ 59 ہزار سے زائد لوگ ویڈیو کو پسند کر چکے ہیں، جبکہ کمنٹ سیکشن میں صارفین دلچسپ تبصرے اور دونوں کے رقص کی تعریف کر رہے ہیں۔