کرایچ : پی پی پی نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ہے۔
یاد رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے بھی سابق وفاقی وزیر مفتاح اسماعیل کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی جس پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ سوچ کر جواب دیں گے۔
ایم کیو ایم کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھی مفتاح اسماعیل سے رابطہ کیا گیا ہے اور انہیں پارٹی کا حصہ بننے کی دعوت دے دی گئی ہے۔
تاہم مفتاح اسماعیل کی جانب سے تاحال دعوت پر کوئی جواب نہیں دیا گیا اور پیپلز پارٹی ان کے جواب کی منتظر ہے۔