کراچی : پپیلز پارٹی نے دنیا کاسب سے بڑے گھر بنانے کے پروجیکٹ کا دعوی کرتے ہوئے چیلنج کردیا کہ ہم سے زیادہ ملک کی خدمت کسی نے نہیں کی ۔ میرٹ پر مقابلے کرنے لئے کوئی ہم سا ہے تو سامنے آئے۔ ہمارے لیڈر علاج کیلئے بیرون ملک نہیں جاتے۔
سابق صوبائی وزیر و پپیلز پارٹی کےرہنما شرجیل انعام میمن نے کراچی میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہم نے ایک بےوقوف کو اقتدار سے نکالنے کے لئے ن لیگ کا ساتھ دیا ۔ کسی سیاسی جماعت سے جھگڑانہیں ۔ پپیلزپارٹی کھوکھلے جھوٹے نعروں اوردھاندلی کے ذریعے اقتدار میں نہیں آ نا چاہتی۔کام کرتے ہیں شو بازیاں نہیں۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پپیلز پارٹی 8 فروری کو انتخابات میں عوام کی حمایت سے کامیاب ہوگی۔21لاکھ خاندانوں کو گھر بنا کر دینگے ۔ملک بھرسے لوگ علاج کے لئے کراچی آتے ہیں ۔ پی ٹی ائی نے جھوٹےنعروں سے ملک کو تاریخی نقصان پہنچایا ۔
سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پپیلز پارٹی آج بھی ملک کے لئے امید کی کرن ہے کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والے جلسے اس بات کا ثبوت ہے ۔ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی جھگڑا نہیں ہے ن لیگ اقتدار میں ملک کے لئے آئی تھی لاہور کے لئےنہیں ۔
شرجیل میمن کاکہناتھا ہیلتھ سیکٹر میں پیپلزپارٹی کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔سندھ میں کوئلے کا بڑا ذخیرہ ہے جسے دو سو سال تک استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔ انیوں نے کہا پورٹ پر کھڑی گرین بسوں کو سڑک پر لانے کے لئے نگراں حکومت اقدامات کرے۔