عمران خان نے زرداری کے تراشے ہیرے کو پارٹی دیدی، پی ٹی آئی والو! کوئی شرم ،حیا یا ڈوب مرنے کا مقام ,کچھ تو غیرت کھاؤ: خواجہ آصف

04:36 PM, 3 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

سیالکوٹ : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زرداری کے تراشے ہیرے کو عمران خان نے پارٹی دیدی۔ پی ٹی آئی والوں کوئی شرم، حیا یا ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ کچھ تو غیرت کھاؤ۔ 

انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کاہ کہ تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ۔ 2022 میں PTIمیں آئے ۔ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اس کے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اپنی غیرحاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ہوں اس کے لئیے  دوسروں پہ اعتبار مشکل ہوتا ہے۔ بہر حال پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں کے لئے کوئی شرم کوئی  حیا کا مقام ہے۔ یا ڈوب مرنے کا مقام ہے -کوئی غیرت کھاؤ۔ 

مزیدخبریں