سیالکوٹ : سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ زرداری کے تراشے ہیرے کو عمران خان نے پارٹی دیدی۔ پی ٹی آئی والوں کوئی شرم، حیا یا ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ کچھ تو غیرت کھاؤ۔
انہوں نے ایکس پر اپنے بیان میں کاہ کہ تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ۔ 2022 میں PTIمیں آئے ۔ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشہ ہیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اس کے حوالے کر دی اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔
تحریک انصاف کے نئے چئیرمین کے2008-2022تک 14 سال آصف زرداری قائد رہے ۔ 2022 میں PTIمیں آۓ۔ایک سال کے اندر عمران خان کو زرداری صاحب کا تراشہ ھیرا اتنا پسند آیا کہ اپنی کرسی اسکے حوالے کر دی۔ اور اپنے پرانے ساتھیوں کو کوڑا کرکٹ کر دیا۔ اپنی غیر حاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ… pic.twitter.com/siV5nFhtWO
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 3, 2023
انہوں نے کہا کہ اپنی غیرحاضری میں وہ اپنے پرانے ساتھیوں پہ اعتبار کرنے کو تیار نہیں جس شخص نے ساری عمر لوگوں کو دھوکے دیے ہوں اس کے لئیے دوسروں پہ اعتبار مشکل ہوتا ہے۔ بہر حال پی ٹی آئی کے لیڈروں اور ورکروں کے لئے کوئی شرم کوئی حیا کا مقام ہے۔ یا ڈوب مرنے کا مقام ہے -کوئی غیرت کھاؤ۔