پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ، دریائے سندھ کو ایک آواز کی ضرورت ، ہم مل کر ایک آواز بنیں گے: نگران وزیر اعظم

 پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ، دریائے سندھ کو ایک آواز کی ضرورت ، ہم مل کر ایک آواز بنیں گے: نگران وزیر اعظم

د بئی:نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کاکہنا ہےکہ  پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک، پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک  بڑا چیلنج ہے۔

 نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ  نے دبئی میں تقریب سے خطاب، کہا پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک، پاکستان کے چیلنجز میں پانی بھی ایک  بڑا چیلنج ہے۔ان کاکہنا تھا کہ  لیونگ انڈس وژن کے باعث ہم اپنے مستقبل کو محفوظ کرسکتے ہیں، دریائے سندھ کو ایک آواز کی ضرورت ہے، ہم مل کر ایک آواز بنیں گے۔


محکمہ فوڈ اینڈ کلچر اور زراعت کی شاندار خدمات کو سراہتا ہوں، آپ سب کو یہاں خوش آمدید کہتا ہوں، محکمہ فوڈ اینڈ کلچر نے زراعت کی کارکردگی میں شاندار کردار ادا کیا۔


انہوں نے کہا کہ یہاں ہم سب کی موجودگی موسمیاتی تبدیلی سےنمٹنے کی کاوشوں کا حصہ ہے، مشترکہ کوششوں کے نتیجےموسمیاتی تبدیلی کےمسائل کا حل ممکن ہے، پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا آٹھواں ملک ہے۔


نگراں وزیراعظم نے کہا کہ  لیونگ انڈس ہمیں بتاتا ہے کہ 2030 تک11 سے 17ارب ڈالرکی ضرورت ہے، ماحولیاتی فنانس سے ہمارے کروڑوں شہریوں کو فائدہ ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

مصنف کے بارے میں