تعلیمی اداروں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

تعلیمی اداروں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد

ولنگٹن:تعلیمی اداروں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد لگا دی گئی ہے۔ نیوزی  لینڈ میں تعلیمی اداروں پر موبائل فون پر پابندی لگادی گئی۔ نیوزی لینڈ کی حکومت نے سکولوں میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔


نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لیکسن نے یہ اعلان اس وقت کیا جب وہاں تعلیمی معیار میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ کچھ عرصے قبل تک نیوزی لینڈ کے سکولوں کو دنیا میں بہترین تصور کیا جاتا تھا مگر پھر وہاں کے تعلیمی معیار میں تنزلی دیکھنے میں آئی۔

وزیراعظم کرسٹوفر لیکسن  کاکہنا ہے کہ  سکولوں میں موبائل فونز پر پابندی سے طالبعلموں کا رویہ بہتر ہوگا اور انہیں پڑھائی پر توجہ مرکوز کرنے میں مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ اس پابندی کا اطلاق آئندہ 100 دنوں کے دوران ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں شرح تعلیم کے ناقص معیار کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس طرح کی پابندی برطانیہ اور فرانس کے تعلیمی اداروں میں بھی عائد کی گئی ہے۔


حکومت سنبھالنے کے بعد کرسٹوفر لیکسن نے نیوزی لینڈ میں نوجوانوں میں تمباکو نوشی کے استعمال پر مکمل پابندی کا فیصلہ بھی ریورس کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں