مردان:توڑ پھوڑ کیس میں اسد قیصر کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھیجنے کا حکم دیاگیا ہے۔ مردان کے جوڈیشل مجسٹریٹ عطا الرحمٰن نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
سابق سپیکر اسد قیصر کو مردان میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے پولیس کی اسد قیصر کا جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کر دی۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ اسد قیصر پر 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے واقعات کا مقدمہ درج ہے۔