پنجاب بھر میں تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع ، 22نئے تھانے بنائے جائیں گے

 پنجاب بھر میں تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع ، 22نئے تھانے بنائے جائیں گے

لاہور:لاہور میں 22نئے تھانے بنائے جائیں گے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ہنجروال میں ماڈل پولیس سٹیشن کا افتتاح کردیا۔ 

نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی  کاکہنا ہےکہ  لاہور میں 90فیصد لوگوں کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہے ۔ سیف سٹی کا دائرہ مزید شہروں تک بڑھائیں گے۔ان کاکہنا ہے کہ  جلد پولیس کلچر کی حالت بھی بہتر نظر آئے گی۔ لاہور میں یومیہ 24 ہزار ڈرائیونگ لائسنس بن رہے ہیں۔ اس سے پہلے یومیہ 250 ڈرائیونگ لائسنس بن رہے تھے۔


انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل شروع کردیا ہے، تمام اضلاع کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے خریدیں گے۔

مصنف کے بارے میں