تل ابیب : اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے برطانیہ بھی میدان میں آگیا ہے اور اس نے طیاروں سے جاسوسی کا اعلان کیا ہے۔برطانیہ اسرائیلی یر غمالیوں کو ڈھونڈنے کیلئے طیاروں سے جاسوسی کرے گا۔
غزہ میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے اپنے انسانیت سوز مظالم پھر شروع کر دیے ہیں جس کے بعد حماس نے غزہ میں جنگ ختم ہونے تک اسرائیل سے قیدیوں کا تبادلہ روکنے کا اعلان کردیا ہے۔
حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العروری کاکہنا ہے کہ یرغمالیوں میں اب اسرائیلی فوجی اور وہ مرد شامل ہیں جو اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔
اسرائیلی وزیر دفاع یاؤ گیلنٹ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم پر سیز فائد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے پاس اب بھی 15 خواتین اور 2 بچے موجود ہیں۔
ادھر امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسرائیل کو معصوم جانوں کا تحفظ یقینی بنانےکا مشورہ دیتے ہوئےکہا اس کے بغیر جنگ جیتنا ممکن نہیں۔