مظفرآباد: بڈھیارہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں جا گری

09:43 AM, 3 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

مظفر آباد :بڈھیارہ کے قریب مسافر کوچ دریائے جہلم میں گرگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر جاں بحق اور ایک مسافر زخمی ہو گیا۔کوچ راولپنڈی سے چکوٹھی جا رہی تھی جس میں 6  افراد سوار تھے۔

دوسری جانب عارف والا میں ترکھنی روڈ چکیاں والا سٹاپ پر دھند کے باعث وین اور رکشے کی ٹکر کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں