"پیارے افضل" کے بعد عائزہ اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی  ایک بار پھر جادو جگائے گی

09:36 AM, 3 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:"پیارے افضل" کے بعد عائزہ اور حمزہ علی عباسی کی جوڑی  ایک بار پھر جادو جگائے گی۔ پاکستانی اداکارہ عائزہ خان اور شوبز انڈسٹری سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نئے ڈرامے "جانِ جہاں"میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

 2013ء میں مقبول ترین ڈرامے "پیارے افضل" میں عائزہ خان اور حمزہ علی عباسی بطور جوڑی کاسٹ کیے گئے تھے اور اس جوڑی نے اپنی بہترین اداکاری اور زبردست کیمسٹری کے سبب ناظرین کے دلوں میں اپنا منفرد مقام بنا لیا تھا۔نجی ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے "جانِ جہاں" کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ڈرامے میں عائزہ اور حمزہ علی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

مذکورہ ٹیزر کے آغاز میں ایک پُرتعیش محل کو دکھایا گیا جس کے بعد حمزہ علی عباسی ایک شال اوڑھ کر شاندار سٹائل میں چلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، اس ٹیزر میں عائزہ خان کی جھلک بھی شامل کی گئی ہے۔مذکورہ ٹیزر نے جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے ۔

مزیدخبریں