سڈنی:پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے آسٹریلوی ٹیم کا اعلان کردیاگیا۔ آسٹریلیا کے نیشنل سلیکشن پینل نے پاکستان کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے ویسٹ ٹیسٹ کیلئے پیٹ کمنز کی قیادت میں 14 رکنی آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔
14 رکنی آسٹریلین سکواڈ میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، سٹیو اسمتھ، مارنس لبوشین، نیتھن لوئن، مچل مارش، لانس مورس، مچل اسٹارک، اسکاٹ بولینڈ، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل وڈ اور ٹریوس ہیڈ شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 14 سے 18 دسمبر تک پرتھ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
When the first squad drops, you know the summer of Test cricket has officially arrived ???? #AUSvPAK pic.twitter.com/vjlcVlEYcv
— Cricket Australia (@CricketAus) December 3, 2023
آسٹریلین نیشنل سلیکشن پینل کے سربراہ جارج بیلے کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز کی قیادت میں موجودہ گروپ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ میں شامل 14 میں سے
13 ارکان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح سکواڈ کا حصہ تھے ۔
جارج بیلے نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح، ڈومیسٹک کرکٹ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے انٹرنیشنل اسکواڈ میں جگہ بنانے کے مواقع موجود ہیں، چاہتے ہیں کہ ممکنہ کھلاڑی قومی سطح پر مسلسل مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ جاری رکھیں، ان میں سے اکثر کھلاڑی بدھ سے پاکستان کے خلاف چار روزہ میچ کیلئے پی ایم الیون کا بھی حصہ ہیں۔