نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دیکر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

11:27 PM, 3 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

دوحہ: راؤنڈ آف 16 کے پہلے میچ میں نیدرلینڈز نے امریکا کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ۔

نیدرلینڈز نے امریکا کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ، نیدرلینڈز کی جانب سے 10 ویں ہی منٹ میں میمفس ڈیپے نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جسے 46ویں منٹ میں ڈالے بلائنڈ نے دگنا کردیا ۔

میچ کے 76 ویں منٹ میں امریکا کی جانب سے پہلا گول کیا گیا لیکن میچ کے 81 ویں منٹ میں نیدرلینڈز کے فٹبالر ڈینزل ڈمفرائز نے گول کرکے برتری 1-3 کردی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔

مزیدخبریں