اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایل او سی کے پہلے دورے پر دشمن کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔
جنرل عاصم منیر نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دشمن کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ مسلح افواج دفاع وطن کیلئے ہر دم تیار ہیں ۔
آرمی چیف نے ایل او سی پر تعینات فوجی افسروں اور جوانوں سے ملاقات کی ۔ جہاں سرحدی صورتحال اور سکیورٹی سے متعلق امور پر اُن کو بریفنگ دی گئی ۔ سپہ سالار نے ایل او سی پر تعینات جوانوں کے بلند حوصلوں کو سراہا ۔