پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آپ کی پوری جماعت کی پیدائش ہی گیٹ نمبر 4 پر ہوئی ہے۔
فواد چودھری کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھاعوام آپ کو چور ڈاکو کہتی ہے تو آپ کو برا لگتا ہے، چوری کرینگے تو عوام آپ کو ڈاکو ہی کہیں گے، آپ لوگ عوام سے اتنا ڈرتے ہیں کہ ہاہر نکل کر کھانا تک نہیں کھا سکتے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا ہمارے جسٹس سسٹم پر ایک سوالیہ نشان ہیں، عدالتوں کے لیے یہ تاثر ٹھیک نہیں ہے، پی ٹی آئی میں بنے والا 20 لوگوں کا فارورڈ بلاک زرداری صاحب نے بنایا تھا، ان کا حکومت میں رہنے کا مقصد اپنی کرپشن کو ختم کروانا ہے، کوئی ایسا فیصلہ جس میں ان فائدہ نہ ہو اس کی انہیں ضرورت نہیں ہے ۔
فواد چودھری نے مزید کہا نوازشریف تو شاید واپس نہ آئیں یہ سارے لندن چلے جائیں گے، پرویز الہٰی اور محمود خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان کو دیا ، پاکستان کی عوام عمران خان کےساتھ کھڑ ی ہے ، ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں کیونکہ موجودہ حکومت سے ملک کا نظٓم نہیں چل رہا ۔