ملک میں استحکام کے لیے قانون کی بالادستی ضروری ہے ،سراج الحق

 ملک میں استحکام کے لیے قانون کی بالادستی ضروری ہے ،سراج الحق

لاہور :امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے زور دیا ہے کہ ملک میں استحکام کے لیے قانون کی بالادستی ضروری ہے ایک فلاحی ریاست کے لیے پوری قوم کو جدوجہد کر نی چاہیے. 

تفصیلات   کے مطابق لاہور ہائیکورٹ  بار ایسوسی ایشن میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام استحکام پاکستان  وکلاء کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق  کا کہنا تھا کہ وکلاء نے ہمیشہ جمہوریت کی جدوجہد کے لیے کام کیا ہے  ۔ 

 کنونشن سے خطاب میں سینیٹر رضا ربانی کا کہنا تھاکہ ملک میں سیاسی جماعتوں کو ملکر استحکام لانے کی ضرورت ہے۔

 کنونشن سے سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان نے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں  سیاسی استحکام کے بعد ہی معاشی استحکام آئے گا.  کنونشن سے وائس چیرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چوہدری  اور سپریم کورٹ بار کے صدر عابد زبیری نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا. 

مصنف کے بارے میں