کوئٹہ :محکمہ کسٹمز نے لک پاس کے علاقے میں ایک گاڑی سے 11کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ کسٹمز بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات ایک فیلڈر گاڑی کے حفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔ منشیات میں 4کلو آئس کرسٹل اور 2سو کلوگرام ہیروئن شامل ہے ۔ ترجمانکے مطابق فیلڈر گاڑی دالبندین سے کوئٹہ آرہی تھی ۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔