کوئٹہ ،کسٹم حکام کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے 11کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

 کوئٹہ ،کسٹم حکام کی بڑی کارروائی ، گاڑی سے 11کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی

 کوئٹہ :محکمہ کسٹمز نے لک پاس کے علاقے میں ایک گاڑی سے 11کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کر  لی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ  کسٹمز بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منشیات ایک فیلڈر گاڑی کے حفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی ۔ منشیات میں 4کلو آئس کرسٹل اور 2سو کلوگرام ہیروئن شامل ہے  ۔ ترجمانکے مطابق  فیلڈر گاڑی دالبندین سے کوئٹہ آرہی تھی ۔ گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے اس کے  خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں