لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے اور پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی تمام کارروائیوں کا ذمہ دار سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو قرار دے دیا ہے۔ کہتے ہیں موجودہ حکومت تو صرف کٹھ پتلی ہے۔
عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو کس جرم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے؟ غیر مہذب زبان اور سوال پوچھنا کیا غلط ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان اور خاص طور پر ہمارے اسٹیبلشمنٹ کو منفی طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
bec the present Imported govt is seen as a mere puppet govt. One had hoped the new mly ldrship would have immed disassociated from the 8 mths of Bajwa's fascist actions against PTI, the media & critical journalists. The 74 yr old heart patient Senator Swati must be released immed
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 3, 2022
انہوں نے کہا کہ کیونکہ موجودہ امپورٹڈ حکومت کو محض کٹھ پتلی حکومت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ کسی کو امید تھی کہ نئی ملٹری قیادت پی ٹی آئی، میڈیا اور صحافیوں کے خلاف سابق آرمی چیف کے 8 ماہ کے فاشسٹ اقدامات سے فوری طور پر الگ ہو جائے گی۔ 74 سالہ دل کی مریض سینیٹر سواتی کو فوری رہا کیا جائے گا۔
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کوئی جرم نہیں کیا ان کے خلاف کارروائیوں سے ہمارے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے