لاہور : وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔مسلم لیگ نے سیاسی محاذ پر عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیو نیوز کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ عمران خان کو پہلے الزامات یاد کرائے جائیں ابھی مذاکرات کی بات کو لٹکایا جائے ۔عمران خان سیاست کر رہا ہے ہمیں بھی سیاست کرنی چاہیے۔
شرکا کا کہنا تھا کہ عوام کو یاد کرایا جائے کہ یہ مذاکرات کی دعوت پر کیا کہتا تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ میں نے صدق دل سے میثاق معیشت کی دعوت دی تھی ۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مذاکرات کیلئے وقت کا انتظار کیا جائے پہلے اسے اس کے الزامات یاد کرائے جائیں۔