کوئٹہ: ایڈیشنل سیشن جج کچلاک اعجاز احمد لانگو نے اعظم سواتی کی ضمانت پر رہائی کی درخواست سماعت کےلیے منظورکر لی ۔
تفصیلات کے مطابق اعظم واتی کے وکیل اقبال شاہ کا کہنا ہے کہ ضمانت کی درخواست سے متعلق فریقین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں ، بلوچستان کی عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے، اعظم سواتی کی صحت کے حوالے سے تشویش ہے، اعظم سواتی کے خلاف ضلع کوئٹہ کے علاقے کچلاک میں بھی مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت ہر رہائی کے لیے سیشن کورٹ کوئٹہ میں ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ۔