اسلام آباد ہائی کورٹ  نے علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا

01:39 PM, 3 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد :ہائی کورٹ  نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمات کے اخراج کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدا لت کا تفصیلی فیصلہ میں  کہنا ہے کہ  علی امین کیخلاف مقدمے کے تفتیشی افسران نے شواہد نہ ہونے کا اعتراف کیا  ہے،دلائل سے ثابت ہوتا ہے کہ ملزم کیخلاف اسلام آباد میں اشتعال انگیز تقریر کے شواہد موجود نہیں ہیں ، اخراج مقدمہ کی درخواستیں ملزم کی حد تک منظور کی جاتی ہیں ، کسی بھی ایف آئی آر میں ملزم کیخلاف احتجاج کے دوران اسلام آباد میں داخل ہونے الزام موجود نہیں ۔

مزیدخبریں