کراچی : سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میرے دامن میں دو گولیاں لگیں، ایک گولی شلوار کے پائنچے میں ایک طرف سے گھسی دوسری سے نکل گئی ۔ جسم پر خراش تک نہیں آئی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے عمران اسماعیل نے کہا کہ میرے دامن میں دو ، شلوار کے پائنچے میں گولی ایک سائیڈ سے گھسی اور دوسری سے نکل گئی۔ کپڑے دیکھ کر پولیس نے کہا یہ معجزہ ہے۔
https://twitter.com/WaseemBadami/status/1598607111310540803
انہوں نے کہا کہ پولیس نے کہا کہ آپ کے اندر سے ساری گولیاں ادھر ادھر سے گزر گئی ہیں ۔ دو گولیاں لگی ہیں باقی شارپنرز ہیں۔ وہ کپڑے اب فارنزک کے لیے لاہور بھجواے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ عمران اسماعیل کے کپڑوں سے بھی چار گولیاں نکلی ہیں ۔ لیکن وہ زخمی نہیں ہوئے۔