اسلام آباد :صدرمملکت عارف علوی کا کہنا ہے معذوروں کے عالمی دن پر کہنا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کا حصہ اور خاص توجہ کے حقدار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صدرمملکت عارف علوی نے خصوصی افراد کے دن کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہنا ہے کہ خصوصی افراد کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، خصوصی افراد کو تعلیم و صحت کے ساتھ فنی تربیت اور معاشی لحاظ سے بااختیار بنایا جائے، ان افراد کا بھی دنیا پر اتناہی حق ہے جتنا ہم سب کا ہے،
یہ خاص لوگ مجھےاور بیگم @Saminalvi کوبہت عزیزہیں۔
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 3, 2022
ان سےپیار سے پیش آناچاہیے،ہرجگہ تک رسائی دینی چاہیے، صحت کی سہولیات دینی چاہیئں،تعلیم وہنرکیساتھ روزگار کےمواقع فراہم کرکےبااختیاربناناچاہیے۔ان کومعاشرےسے الگ تھلگ بالکل نہیں رکھناچاہیےکیونکہ یہ دنیا انکی بھی اتنی ہی ہےجتنی ہماری۔ https://t.co/WEJJgeiGPk
صدرمملکت عارف علوی کا کہنا تھا خصوصی افراد مجھے اور میری اہلیہ ثمینہ علوی کو بے حد عزیز ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج معذوروں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد دنیا بھر میں معذوروں کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور معاشرے میں ان کی افادیت پر زور دینا ہے۔ معذور افراد کا عالمی دن منانے کا آغاز سال1992 میں کیا گیا تھا ۔