اسپیشل افراد ہر معاشرے کیلئے خاص اہمیت کے حامل ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب 

12:33 PM, 3 Dec, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا ہے اسپیشل افراد ہر معاشرے کیلئے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کاخصوصی افراد کے حقوق کے عالمی دن پر اپنے  پیغام میں کہنا تھا کہ  اسپیشل افرادہمارےہیروہیں،ہمیں آپ پرفخرہے،  معاشرے کے ہر فرد کو خصوصی لوگوں کیلئے شفقت کا رویہ اختیار کرنا چاہئے، جسمانی معذوری انسان کے عزم میں حائل ہو سکتی ہے اور نہ کچھ کرنے سے روک سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا جسمانی معذوری کو طاقت میں بدلنے والے اصل ہیرو ہوتے ہیں، خصوصی افرسدزندگی کے چیلنج کو عزم اور حوصلے سے کامیابی میں بدل سکتے ہیں  ہمیں ان سے تعاون کرنا چاہیے،  خصوصی افراد کیلئے حکومت ممکنہ وسائل فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، اسپیشل افراد کیلئے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر بنائے، اور بھی بہت سے منصوبے جاری ہیں ، اسپیشل افراد کیلئے ملازمتوں کے کوٹے پر عملدرآمد کو یقینی بنا رہے ہیں۔

مزیدخبریں