راولپنڈی: پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کے 657 رنز کے جواب میں کھانے کے وقفے تک اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 298 رنز بنالیے ہیں ۔ پاکستان کے دونوں اوپنرز نے سنچریاں بنائی ہیں۔
پنڈی ٹیسٹ میں آج تیسرے روز پاکستان نے 181 رنز بغیر کسی نقصان کے اننگز کا آغاز کیا۔ پاکستان کی طرف سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے سنچریاں سکور کیں۔ عبداللہ شفیق 114 ، امام الحق 121 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کے تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی ہیں۔ انہوں نے 27 رنز بنائے۔ کپتان بابر اعظم 28 اور سعود شکیل صفر کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔