لاہور : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات میں یہ اندازہ ہوا کہ عمران خان کو احساس ہے کہ اسمبلیاں توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانا اصل مقصد ہے۔
شیخ رشید نے اپنے ٹؤیٹ میں کہا کہ عمران خان سےآدھا گھنٹہ تفصیلی ملاقات ہوئی ۔ اُس کواندازہ ہےکہ ملک مزیدسیاسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہوسکتا۔
https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1598909162347409408
شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ناگزیر ہیں ۔ سیاسی، معاشی استحکام قومی سلامتی کےضامن ہیں ۔ الیکشن2 مہینے پہلے ہوں بعد میں ہوں PDM کی سیاست دفن ہو گئی ہے ۔ اسمبلی توڑنا کوئی مسئلہ نہیں تباہ حال معیشت بچانااصل مقصدہے۔