اسلام آباد:دنیا بھر میں کرونا کی نئی لہر ایمی کرون سامنے آنے کے بعد حکومت پاکستان نے بھی اہم فیصلے کرنے شروع کردئیے ،ملک بھر کے ائیر پورٹس پر بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کی مکمل سکریننگ کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق کرونا کے نئے ویرنٹ کی وجہ سے جہاں پوری دنیا میں خوف و ہراس پایا جا رہا ہے وہیں پاکستان نے بھی حفاظتی اقدامات اُٹھاتے ہوئے بیرون ممالک سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کا فیصلہ کر لیا ہے ،ذرائع کے مطابق این سی او سی کی منظوری کے بعد ائیر پورٹ پر ریپڈ سی آرٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کر دیا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات ،ایران،عراق سے آنیوالے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ریپڈ ٹیسٹ دوبارہ سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ،دبئی،شارجہ،ابوظہبی،سعودی عرب سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پرریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ہوں گے۔
این سی او سی کی منظوری کے بعدایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا عمل دوبارہ سے شروع کردیا جائے گا،واضح رہے کورونا صورتحال کنٹرول ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آنیوالے مسافروں کے ایئرپورٹ پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ ختم کردیے گئے تھے۔