ٹک ٹاکر ز کو اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ،بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا 

08:27 PM, 3 Dec, 2021

لاہور:ٹک ٹاک نے مسلسل ٹرانسپیرنسی اورجوابدہی کے لیے نیا ٹرانسپیرنسی سینٹرقائم کر دیا ،نیا ٹرانسپرینسی سنٹر مسلسل ٹرانسپیرنسی اور جوابدہی کے لیےٹک ٹاک  کے عزم کا ایک اہم قدم ہوگا۔

ترجمان ٹک ٹاک  کے مطابق ٹرانسپیرنسی سینٹر تازہ ترین 2021 H1 کنٹنٹ ریموول  ریکوئسٹس رپورٹس کے علاوہ گزشتہ ٹرانسپیرنسی رپورٹس پر مشتمل ہے۔

ٹرانسپیرنسی کے ذریعہ اپنا اعتماد قائم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے رپورٹس کا اجراء سنہ 2019ء میں شروع کیا تھا اور تب سے مختلف مطالعات اور دریافتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن میں نئے، گہرے اور انڈسٹری میں بالکل نئے ڈیٹا انکشافات شامل ہوتے ہیں۔

اہم معلومات میں ہٹائے گئے مشتبہ کم عمر اکاؤنٹس کا حجم یا ایسے اشتہارات جنھیں ٹک ٹاک کے سخت معیارات پر پورا نہ اترنے کے باعث رد کیا گیا شامل ہوتے ہیں۔

ٹرانسپیرنسی رپورٹس میں دستیاب معلومات زیادہ نظر آنے والی ہوں گی اور مشین سے پڑھا جانے والا ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا، سول سوسائٹی کی تنظیموں اور دیگر ماہرین کاقیمتی فیڈبیک بھی دستیاب ہوگا۔

ٹک ٹاک کی جانب سے اس سینٹر کے قیام کا مقصد اپنے استعمال کرنے والوں کو ون-اسٹاپ شاپ مہیا کرنا ہے اور یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح کنٹنٹ کو ماڈریٹ کرتا ہے، سفارش کرتا ہے، پروڈکٹس تیار کرتا ہے اور لوگوں کی معلومات کا تحفظ کرتا ہے۔

مزیدخبریں