اسلام آباد: سیالکوٹ واقعے پروزیر اعظم عمران خان کا ردعمل آگیا ۔ سیالکوٹ میں فیکٹری پر ہولناک حملہ اور سری لنکن منیجر کو زندہ جلانا پاکستان کے لیے شرم کا دن ہے۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کاہ کہ میں خود تحقیقات کی نگرانی کر رہا ہوں تمام ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ گرفتاریاں جاری ہیں۔
The horrific vigilante attack on factory in Sialkot & the burning alive of Sri Lankan manager is a day of shame for Pakistan. I am overseeing the investigations & let there be no mistake all those responsible will be punished with full severity of the law. Arrests are in progress
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 3, 2021
واضح رہے کہ آج سیالکوٹ میں ایک سپورٹس فیکٹری میں ملازمین نے سری لنکن منیجر پر تشدد کیا اور اس کو زندہ جلا دیا تھا ۔
بعدازاں ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے وزیراعظم کے معاون خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی اور آئی جی پنجاب کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ 50 ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔