حکومت مہنگائی روکنے میں ناکام ،دالیں،گوشت، گھی اور دودھ مزید مہنگا

06:05 PM, 3 Dec, 2021

اسلام آباد : ملک میں مہنگائی کی جاری لہر برقرار ہے ۔مہنگائی کا پارہ تاحال18 فیصد سے زائد کی شرح سے نیچے نہیں آیا ۔حالیہ ہفتے اکیس اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔دالیں گوشت گھی اور دودھ مہنگا ہوا آٹا اور چینی سستی ہوئی۔

نیو نیوز کے مطابق  رواں ہفتے ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.35فیصد رہی ۔ دال مسور 4 روپے 77 پیسے ،دال ماش 5 روپے 62 پیسے فی کلو،دال مونگ 3 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی ،اڑھائی کلو گھی کا ڈبہ 9 روپے 63 پیسے مہنگا ہوا۔ ایک ہفتے میں بیف ایک روپے 30پیسے فی کلواور مٹن ایک روپے 98 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا ۔

 ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے  ٹماٹر 19 روپے 53 پیسے فی کلو، پیاز 3 روپے 25 پیسے اور برائلر مرغی کی قیمت میں 19 روپے 40 پیسے فی کلو کی کمی ہوئی ۔

ایک ہفتے میں چینی ایک روپے 42 پیسے فی کلو ،آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 6 روپے 84 پیسے سستا ہوا ۔ حالیہ ہفتے انڈے 2 روپے 66 پیسے فی درجن سستے ہوئے حالیہ ہفتے انیس اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں