لاہور :عوام صرف 15 روز مہنگائی کو برداشت کرلیں اس کے بعد ایک ایسا منصوبہ لارہے ہیں جس کے بعد مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا ،مشیر خزانہ کے بعد وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی بڑا اعلان کر دیا ۔
وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں اہم منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 15 دن میں مہنگائی سے چھٹکارا مل جائے گا،جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئےانکا کہنا تھا کہ ایک سال میں سڑکیں اور انڈر پاس بنیں گے ،راول ڈیم سے پانی پنڈی پہنچایا جارہا ہے،20 کروڑ گیلن پانی کامنصوبہ لارہے ہیں،10۔ملین گیلن پانی پنڈی اور 10 ملین اسلام آباد کیلئے ہوگا۔
انہوں نے کہا جنوری میں اسلام آباد میں انصاف صحت کارڈ ہر خاندان کو فراہم کردیا جائے گا،ایک خاندان کے سالانہ دس لاکھ تک کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،پنجاب میں صحت کارڈ کی تقسیم مارچ تک ہوجائے گی،اس کے ساتھ عوام کو راشن کارڈ دے رہے ہیں ،راشن کارڈ سے 100 روپے کی چیز 65 روپے میں ملے گی۔
حکومت کے ترقیاتی کاموں کی فہرست بتاتے ہوئے انہوں نے کہا اسلام آباد این اے 54 میں چار کالجز زیرتعمیر ہیں ،ایک سال تک تمام کالجز مکمل ہوجائیں گے،این اے 54 کے جلسے میں پی ڈی ایم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا پی ڈی ایم والوں نے پہلے مولانا کو اسلام آباد بلا کر خود غائب ہوگئے،مولانا کے کارکن کہتے تھے " سانوں نہر والے پل پہ بلاکر کتھے گئے"؟بلاول سے نعرے لگا لگاکر پی ڈی ایم ہی ختم ہوگیا،پی ڈی ایم والے ساتھ ملے،چائے پی اور چلے گئے، کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا،پی ڈی ایم کی سیاست ختم ہو چکی ۔