کابل :افغانستان میں خواتین کے حقو ق سے متعلق عالمی مطالبہ پر طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ نے فتوی جاری کر تے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہر صورت حقوق دئیے جائینگے ۔
Special Decree Issued by Amir al-Momenin on Women's Rights https://t.co/OEZYqiCE7R pic.twitter.com/Y4xdq0gIQa
— Zabihullah (..ذبـــــیح الله م ) (@Zabehulah_M33) December 3, 2021
افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق امارت اسلامی افغانستان کے سپریم لیڈر نے وزارتوں سے خواتین کے حقوق پر سنجیدہ کاروائی کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی ۔
ملا ہیبت اللہ نے فتوے میں کہا کہ کوئی شخص کسی عورت سے زبردستی شادی نہیں کر سکتا ، جبکہ بیوہ عورت کو اس کے شوہر کی وراثت سے حصہ دیا جائے گا ۔
طالبان سپریم لیڈر نے وزارت ثقافت و اطلاعات کو بھی حکم دیا کہ خواتین کے حقوق پر مواد شائع کیا جائے تاکہ خواتین کے ساتھ حق تلفی کو روکا جا سکے۔