بھارتی گندم اور ادویات کیلئے واہگہ اور طور خم بارڈر کھول دیے

04:06 PM, 3 Dec, 2021

اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کے لیے بھارتی گندم اور ادویات کی ترسیل کے لیے واہگہ اور طورخم بارڈر کے راستے افغان ٹرکوں کے استعمال کی اجازت دے دی۔ اس فیصلے سے بھارت کے چارج ڈی افیئرز کو دفتر خارجہ طلب کر کے آگاہ کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے اپنے بیان میں کہا  کہ افغانستان کے لیے انسانی امداد کے طور پر واہگہ کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم اور جان بچانے والی ادویات کی نقل و حمل کا معاملہ طے کر لیاہے ۔

 پاکستان نے افغانستان کے لیے بھارتی گندم اور ادویات کی ترسیل کے لیے واہگہ اور طورخم بارڈر کے راستے افغان ٹرکوں کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

پاکستان نے اس فیصلے سے بھارت کے چارج ڈی افیئرز کو دفتر خارجہ طلب کر کے آگاہ کیا۔یہ فیصلہ مجوزہ انسانی امداد کی ترسیل کے لیے سہولت کی فراہمی حکومت پاکستان کے عزم اور سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارتی حکومت پر زور دیا گیا کہ وہ افغانستان میں انسانی امداد کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے ضروری اقدامات کرے ۔

مزیدخبریں