معروف بھارتی اداکار برہما مشرا انتقال کرگئے

02:40 PM, 3 Dec, 2021

ممبئی: مقبول بھارتی ویب سیریز 'مرزا پور' کے کامیڈین برہما مشرا پراسرار طورپر انتقال کرگئے ۔ وہ اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق برہما مشرا کے ہمسائیوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اداکار کے اپارٹمنٹ سے بو آرہی ہے جس کے بعد پولیس نے اپارٹمنٹ کو کھولا تو باتھ روم میں برہما مشرا کی لاش پڑی تھی ۔ بھارتی اداکار برہما مشرا ورسوا میں اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلے ہی رہائش پذیر تھے ۔وہ چار سال سے اس اپارٹمنٹ میں مقیم تھے ۔

پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ برہما مشرا کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ اپارٹمنٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا اور فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے اداکار کے بھائی سندیپ کو اطلاع دی۔

برہما مشرا مرزا پور کے علاوہ  بولی وڈ فلمیں سپر 30، کیسری اور دنگل میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں ۔مقبول ویب سیریز مرزا پور میں برہما مشرا نے مرکزی کردار منا ترپاٹھی کے دوست للت کا کردار ادا کیا تھا۔

مزیدخبریں