اسلام آباد : سربیا میں پاکستان کے سفارتخانے کے عملے کی طرف سے مبینہ طور پر سفارتخانے کے آفیشلز اکاؤنٹ سے مہنگائی اور تنخواہیں نہ ملنے وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت کے خلاف ٹویٹ کردیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ سربیا میں سفارتخانے کے ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگئے تھے۔
نیو نیوز کے مطابق سربیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے آفیشل سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ تین ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ ہمارے بچوں کی فیس نہ دینے پر اسکولوں سے نکالاجا رہا ہے ، کیا یہ ہے نیا پاکستان ، پاکستانی سفارت خانہ کا ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ وزیر اعظم صاحب معذرت کے ساتھ, آپ نے میرے لیے کوئی اور آپشن نہیں چھوڑا۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹویٹ کے ساتھ نغمہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں اشعار کے ذریعے کہا گیا ہے کہ مہنگائی نے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیئے مگر آپ نے گھبرانا نہیں ۔
رابطہ کرنے پر سربیا میں سفارتی عملے نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں دفترخارجہ سے رابطہ کیا جائے۔
The Twitter, Facebook and Instagram accounts of the Embassy of Pakistan in Serbia have been hacked.
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) December 3, 2021
Messages being posted on these accounts are not from the Embassy of Pakistan in Serbia.
ترجمان دفتر خارجہ نے سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے واقعہ پر وضاحتی بیان بھی جاری کر دیا اور کہا کہ سربیا میں پاکستانی سفارت خانہ کے ٹوئٹر ، فیس بک اور انسٹا گرام اکاونٹس ہیک ہو گئے ہیں۔
عالمی اور پاکستانی میڈیا پر خبریں چلنے اور دفتر خارجہ کی طرف سے وضاحتی بیان کے بعد سربیا میں پاکستان کے سفارتخانے کے آفیشلز اکاؤنٹس سے ٹویٹ کیا گیا کہ سفارتخانے کے فیس بک ،ٹویٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ہیک ہوگئے تھے۔
The Twitter, Facebook and Instagram accounts of the Embassy of Pakistan in Serbia were hacked. The messages posted during that period were not from the Embassy of Pakistan in Serbia. The accounts now stand restored@ForeignOfficePk
— Pakistan Embassy Serbia (@PakinSerbia) December 3, 2021
ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ جو ٹویٹس مہنگائی ، حکومت اور وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہیں وہ سفارتخانے کے عملے کی طرف سے نہیں کیے گئے۔اب اکاؤنٹس بحال ہوچکے ہیں۔