لاہور میں لفٹ کی آفر دینے پر موٹرسائیکل سوار گرفتار

لاہور میں لفٹ کی آفر دینے پر موٹرسائیکل سوار گرفتار

لاہور: سٹاپ پر کھڑی خاتون کو لفٹ کی آفر دینے پر پولیس نے شہری کو گرفتار کرلیا ۔ مقدمہ درج تحقیقات شروع ۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن ٹاؤن میں پولیس نے بس سٹاپ پر کھڑی خاتون کو زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش میں ایک شہری کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس کاکہنا ہے کہ  گارڈن ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گارڈن ٹاؤن عمران انوار نے بتایا کہ  متاثرہ خاتون اپنے شوہر  کے انتظار میں بس سٹاپ پر کھڑی تھی ۔ موٹرسائیکل سوار نے خاتون کو پہلے تو لفٹ کی آفر کی لیکن جب خاتون نے انکار کیا تو اس نے درست درازی کی اور زبردستی موٹرسائیکل پر بٹھانے کی کوشش کی ۔

خاتون نے ون فائیو پر کال کی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے شہری کو گرفتار کرلیا ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کے جنسی استحصال میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہو سکتے، خواتین کو ہراساں کرنا ناقابل برداشت فعل ہے ، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔