لاہور: لاہور آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور سموگ کیساتھ فوگ میں اضافے کے باعث حد نگاہ میں بھی کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارشوں کی نوید بھی سنائی گئی ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق لاہور میں پرٹیکیولٹ میٹرز کی مقدا 296 ریکارڈ کی گئی ہے جس کے باعث یہ آج پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہے اور بھارتی شہر نیو دہلی دوسرا آلودہ ترین شہر ہے جہاں پرٹیکیویٹ میٹرز کی مقدار 272 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ کراچی 166 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ 10 واں آلودہ ترین شہر ہے۔
دوسری جانب لاہور میں موسم سرد ہونے کے باعث فوگ میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے اور فوگ اور سموگ کے باعث حد نگاہ میں کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے ۔ آج صبح کے وقت حد نگاہ 800 میٹر تک ریکارڈ کی گئی جس کے باعث موٹروے پر سفر میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 11 اور زیادہ سے زیادہ24 ڈگری رہنے کا امکان ہے تاہم اگلے ہفتے سے پنجاب کے مختلف شہروں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے جس کے باعث سموگ اور فوگ میں کمی متوقع ہے۔
لاہور آج بھی دنیا کا آلودہ ترین شہر، سموگ کے بعد فوگ میں بھی اضافہ، آئندہ ہفتے سے بارشوں کا امکان
10:29 AM, 3 Dec, 2021