عالمی وبا کے باوجود سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں، عاصم سلیم باجوہ

11:08 PM, 3 Dec, 2020

اسلام آباد: چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے عالمی وبا کے باوجود بھی سی پیک کے تمام منصوبوں کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کر دیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے انٹر نیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسٹرکشن فورم سے خظاب کرتے ہوئے کہا سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا ایک اہم پائلٹ پراجیکٹ ہے اور گزشتہ پانچ برسوں میں سی پیک کے فریم ورک کے تحت 22 تعمیراتی منصوبے ابھی تک مکمل ہو چکے ہیں جبکہ ان منصوبوں میں سڑکیں ، ریلوے ، ہوائی اڈے ، گوادر پورٹ، قابل تجدید توانائی، تھرمل اور پن سمیت خصوصی اقتصادی زون شامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا عالمی وبا کے باوجود بھی سی پیک کے تمام منصوبے آگے بڑھ رہے ہیں جس سے امن اور معاشی نمو پر مبنی مستقبل کی امید روشن ہو گئی ہے۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے کہا انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری ، روزگار کی منڈیاں، تعمیرات اور قومی معیشتوں کی بحالی میں معاون ثابت ہو گی۔ سی پیک کے تحت کسی بھی منصوبے کے تعمیراتی کام کو ابھی تک معطل نہیں کیا اور ان پر کام بلاتعطل جاری ہے۔ 

اس سے قبل چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے کہا پاکستان اور چین کے درمیان جاری اقتصادی راہداری منصوبہ مشترکہ کوششوں کا ایک اہم پائلٹ پروگرام ہے ۔ چینی وزارت خارضہ کی ترجمان نے انٹر نیشنل انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ اینڈ کنسڑکشن کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی پیک کے تحت متعدد شاہراہوں کی تعمیر سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور معاشی ترقی کو بھی فروغ ملے گا جبکہ ان منصوبوں کی وجہ سے لوگوں کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

اپنے خطاب کے دوران ہوا چونئنگ نے کہا عالمی وبا کی وجہ سے سی پیک کے منصوبے معمول کے مطابق آگے بڑھیں گے اور یہ منصوبے پاکستان کی معاشی نمو کو بھی سمجھتے ہیں اور دونوں ممالک کی معیشت میں کردار بھی ادا کر رہے ہیں۔ پاکستان اور چین کے ان منصوبوں کی وجہ سے ملازمتوں کے بے شمار دروازے کھلیں گے۔ 

مزیدخبریں