لاہور، گلوکارہ حدیقہ کیانی مشکل میں پھنس گئیں ۔
فیصل آباد کی خاتون نے حدیقہ کیانی کے خلاف دو کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا ۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی زاہدہ کا موقف ہے کہ انہوں نے حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون سے بال خراب ہونے کے بعد ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے ۔
خاتون کا کہنا ہے کہ حدیقہ کیانی کے بیوٹی سیلون سے بال اسٹریٹ کرائے لیکن مضر کریموں کے استعمال سے اس کے بال گر گئے اور ان کی شخصیت مسخ ہوگئی ۔
عدالت نے خاتون کی درخواست پر حدیقہ کیانی ،فرنچائز کی مالک اور ہیلتھ آفیسر کو 16 دسمبر کو طلب کرلیا ۔ حدیقہ کیانی اور فرنچائز کے مالک نے کہا ہے کہ خاتون کی درخواست پر عدالت میں جواب دیں گے ۔