فرانسیسی صدر کے مسلم دشمنی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ جاری

10:26 PM, 3 Dec, 2020

پیرس: فرانسیسی صدر کے مسلم  دشمنی پر مبنی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔فرانسیسی حکومت نے دہشت گردانہ سرگرمیوں کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے 76 مساجد کی تلاشی لینے کا فیصلہ کرلیا۔

فرانسیسی وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ علیحدگی پسندوں کے عزائم سے متعلق معلومات کے لئے ان مساجد کی تلاشی لی جائے گی۔موجودہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی تین سالہ حکومت میں اب تک 43 مساجد بند کی جا چکی ہیں۔ فرانسیسی حکومت کی جانب سے  مسلم مخالف قوانین بھی متعارف کروائے جارہے ہیں ، جس کے  تحت مسلمان بچوں کی گھروں ميں تعلیم پر پابندی لگا دی جائے گی۔مذہبی بنیادوں پر سرکاری حکام سے الجھنے پرسخت سزائیں دی جائیں گی۔

مزیدخبریں