پاکستانی جہازوں کے برطانیہ اور یورپ جانے پر پابندی تاحال برقرار

10:02 PM, 3 Dec, 2020

اسلام آباد:  پاکستانی جہازوں کی برطانیہ اور یورپ جانے والی پروازوں پر پابندی تاحال برقرار ۔ یورپی کمیشن نے ایک بار پھر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کو فیصلے سے متعلق آگاہ کردیا۔ 

فیصلہ یورپین کمیشن کے سترہ اور آٹھارہ نومبر کو برسلز میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ڈی جی سی اے اے کو لکھے گئے خط میں ایک بار پھر پائلٹ لائسنس اجراء کو ریویو کر نے کا کہا ہے۔یورپی کمیشن کے مطابق  پاکستان کی سی اے اے مشکوک لائسنس سے متعلق شفاف طریقے سے کارروائی کر رہی ہے۔ سی اے اے کی جانب سے اب تک  کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں  ۔

مزیدخبریں