اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان اور وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم کو ملک میں کرونا کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی. وزیراعظم کو بتایا گیا کہ حکومت کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کی وجہ سے وبا کی پہلی لہر پر قابو پالیا گیا، مگر موجودہ بے احتیاطی, خاص طور پر زیادہ لوگوں کا ایک جگہ اکٹھا ہونا وبا کے بڑے پیمانے پر پھیلا کا سبب بن سکتا ہے.
ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ اعظم کو پنجاب میں صحت کے شعبے کے حوالے سے اٹھا ئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی. وزیرِ اعظم نے کہا کہ کرونا وبا کے تیزی سے پھیلاو کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ضرورت ہے.
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ لوگوں کو بنیادی صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے.