کوئٹہ : وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناہے کہ اپوزیشن جیسی اسٹریٹجی بنائے گی ، حکومت بھی ویسی ہی بنائے گی۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ اپوزیشن کو جلسے کرنے کی کیا ضرورت ہے اور حکومت جلسے جلوسوں سے جانے والی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جیسی اسٹریٹجی بنائے گی ، حکومت بھی ویسی ہی بنائے گی۔ شیخ رشید نے کہا کہ آپ نے جو بیانیہ پاک فوج کیخلاف دیا وہ دانتوں کےساتھ گانٹھیں کھولیں گے۔آپ کے ہاتھ سوائے پچھتاوے کےکچھ نہیں آئے گا۔
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت جلسے جلوسوں سے نہیں جانے والی ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کسی شخص کو غلط فہمی ہےوہ جلسوں سے عمران خان کو اتار دے گا اس کی غلط فہمی میں ہے اور حکومت ہر حال میں 5 سال پورے کرے گی۔
وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مائیں سب کی سانجھی ہوتی ہیں، یہ دکھ سب کیلئے ایک جیسا ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی شہبازشریف سے افسوس کیلئے گئے یہ اچھی بات ہے۔ چودھری نثار نے بھی شہبازشریف سے ملاقات کرکے بہت اچھا کیا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران سے میں نے بھی ٹی وی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
اسحاق ڈار کے انٹرویو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار کا انٹرویو بہت مقبول ہوچکا ہے۔