خواہش ہے اختر مینگل دوبارہ اتحاد میں شامل ہو جائیں، قاسم سوری

08:57 PM, 3 Dec, 2020

کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا اختر مینگل کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور خواہش ہے کہ بی این پی کو دوبارہ اتحاد میں شامل کر لیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی اتحادی ہے اور ان کی پارٹی کا جام کمال پر بھی مکمل اتحاد ہے اور اگر تحریک انصاف سمیت اگر کسی بھی جماعت کا کوئی بھی رکن کرپشن میں ملوث ہوا تو اس کے خلاف بلاتقریق کارروائی ہو گی۔

قاسم سوری نے اسحاق ڈار کے انٹر ویو سے متعلق کہا یہ وہ لوگ ہیں جو ملک لوٹ کر گئے ہیں اور انھیں پاکستان کی ضرورت تب ہی ہوئی جب انھیں کمانا تھا جبکہ بیرونی میڈیا کے سامنے سچ بولنا پڑتا ہے اور اسحاق ڈار نے کیا ہے۔ پی ڈی ایم کے حوالے سے انہوں نے کہا اپوزیشن عوام کی زندگیوں کو داو پر نہ لگائیں اور اس وبا کے جانے کے بعد  جتنے بھی جلسے کر لیں کوئی بھی پاپندی حکومت کی جانب سے نہیں لگائی جائے گی۔

اس سے پہلے قاسم سوری نے کوئٹہ میں گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کیا ہے اور اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ سریاب روڈ پر چالیس سال 6 انچ قطر کی پرانی پائپ لائن کی جگہ سڑک کے دونوں اطراف 8 انچ قطر کی نئی پائپ لائن بچھائی جا رہی ہے اور یہ منصوبہ ایک ارب روپے کی لاگت سے ستمبر 2021 تک مکمل ہو جائیگا۔ 

قاسم سوری نے کہا کوئٹہ کی عوام سے وعدہ کیا کہ جلد ہی پانی کے مسئلے کو بھی حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے جبکہ کوئٹہ سے منسلک قومی شاہراہوں کو بھی دو رویہ کیا جائے گا تاکہ بڑھتے ہوئے حادثات کا تدارک کیا جا سکے۔ 

مزیدخبریں