ملتان کی جلسی کے بعد جاتی امراء کی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکیں، فردوس عاشق

 ملتان کی جلسی کے بعد جاتی امراء کی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکیں، فردوس عاشق
کیپشن:  ملتان کی جلسی کے بعد جاتی امراء کی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکیں، فردوس عاشق

لاہور : معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملتان کی جلسی کے بعد اتی امراکی راج کماری اور کنیزوں کی نیندیں حرام ہو چکیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی تماشا لگانے والے بہت جلد خود تماشا بننے والے ہیں۔ 

معاون خصوصی اطلاعات فردوش عاشق اعوان نے کہا بین الاقوامی منی لانڈر اسحاق ڈار کا بی بی سی کو دیا گیا انٹرویو جھوٹ اور سچ کی خود گواہی دے رہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو سے شریف سیاست کا پردہ چاک ہوا۔ انہوں نے کہا کہ 30 سال تک پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے والے کسی صورت راہنما نہیں بلکہ راہزن ہیں۔

انہوں نے ساتھ ہی پنجاب حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی زیرقیادت پنجاب میں ریکارڈقانون سازی کی ۔ اور پنجاب اسمبلی سے 68بلزمنظورکرائے،جس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ جدید قوانین کرپشن کے خاتمے اور عوامی کی فلاح کیلئے بنائے گئے ہیں۔