نارووال: مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بیرون ملک علاج کے لئے اسی حکومت نے بھیجا ہے۔ عدالت اور حکومت نے بیرون ملک ڈاکٹروں کی رپورٹ ساتھ جانے کی اجازت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں علاج وہ عدالت کے فیصلے روشنی میں علاج کرا رہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف لندن میں علاج عدالت کے فیصلے روشنی میں علاج کرا رہے ہیں۔ اور واپس تبھی آئیں گے جب نوازشریف کے ڈاکٹر فٹنس سرٹیفکیٹ دے گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اگر نواز شریف مفرور قرار دیتی ہے تو پہلے جنرل مشرف کو واپس لا کر دکھائے۔ اور اگر حکومت مشرف کو واپس نہیں لا سکتی تو انہیں یہ بھی حق نہیں ہے کہ نواز شریف کو مفرور قرار دے ۔
احسن اقبال نے لاہور میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا لاہور پی ڈی ایم کا جلسہ ریفرینڈم ثابت ہو گا۔ اور گرفتاری کے ہتھکنڈے لاہور جلسے کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت عوام پر مہنگائی اور بیروزگاری کا سبب بنی ہے۔ اور اب اس حکومت کو گھر جانا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جس دن سے یہ حکومت آئی ہے اس دن سے ہر منصوبے کو برباد کر کے رکھ دیا ہے۔ عمران خان جسے وسیم اکرم پلس کہتا تھا نااہلی میں پلس ہے۔