لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری پرویز الہی نے اپنے بیٹے مونس الہی کے ہمراہ قوامی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی اور اس دوران ان کی والدہ کی قفات پر اظہار تعزیت کیا اور اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔
پرویز الٰہی مسلم لیگ (ق) کے وفد کے ساتھ ماڈل ٹاؤن پہنچے جہاں شہباز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کی۔ انہوں نے شہباز شریف سے والدہ کی وفات پر تعزیت کے دوران فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے دعا بھی کی۔ ملاقات کے دوران حمزہ شہباز، مریم نواز کے علاوہ کامل علی آغا، رانا ثناءاللہ خاں، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
اس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا،
دوسری جانب جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے بھی وفد کے ہمراہ شہباز شریف سے ملاقات کی اور والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔ خیال رہے کہ شریف برادران کی والدہ 22 نومبرکو لندن میں وفات پا گئی تھیں جس کے بعد نمازہ جنازہ میں شرکت کرنے کے کلئے پنجاب حکومت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو چھ روز کے لئے پیرول پر رہا کیا۔