کویت میں اے ٹی ایم کے نئے چارجز کا اطلاق 

04:13 PM, 3 Dec, 2020

کویت سٹی : کویتی وزارت خزانہ  نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر نئے چارجز لاگو کردیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق کویتی مرکزی بنک نے اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے پر چارجز لاگو کرنے کا اعلان کردیا ہے ، تاہم اس سے متعلق مقامی بینکوں نے اپنے صارفین کو آگاہ کردیا ہے ۔

نئے چارجز کا اطلاق اگلے ماہ سے اے ٹٰی ایم خدمات کے ذریعے ملک سے باہر کیش نکلوانے پر ہوگا،اے ٹی ایم کارڈز کا استعمال کرتے ہوئے کویت ریاست سے باہر کی جانے والی ہر نقد رقم کی واپسی کے عمل کے لیے اضافی چارج ہوگی ۔

جو کہ ایک اعشاریہ پچیس کویتی دینار ہوگی ، جس کا اطلاق اگلے ماہ سے ہوگا، تاہم  نئے چارجز کا اطلاق حفاظتی طریقہ کار اور ضروری تحفظ کے لحاظ سے اے ٹی ایم کا رڈز کے ذریعے بینکوں کی فراہم کردہ خدمات کے ساتھ ساتھ دنیا کی کسی بھی جگہ سے نقد رقم نکالنے کے امکان کے مطابق ہے ۔

مزیدخبریں